عبادات >> طہارت
سوال نمبر: 149648
جواب نمبر: 14964801-Sep-2020 : تاریخ اشاعت
بسم الله الرحمن الرحيم
Fatwa: 733-644/sn=7/1438
جنابت کے بعد جتنی جلد ہوسکے غسل کرلینا چاہیے، اگر کسی وجہ سے غسل نہ کرسکے تو کم ازکم شرمگاہ کو دھوکر وضو کرلینا چاہیے اور حالتِ جنابت میں اتنی دیر رہ جانا کہ نماز فوت ہوجائے جائز نہیں ہے۔
واللہ تعالیٰ اعلم
دارالافتاء،
دارالعلوم دیوبند
غسل کتنے طریقوں سے فر ض ہوتاہے؟ برائے کرم جلد جواب عنایت فرماویں۔
3075 مناظراگر کسی عورت کے بارے میں دل میں غلط خیال پیدا ہوجائے اور ساتھ میں منی نکل آئے، لیکن وہ منی آرام سے نکلے بیٹھے ہوئے یا چلتے ہوئے۔ وہ منی پانی کی طرح اور سفید ہو اس کے بارے میں لکھیں۔ کیا غسل کرنا ضروری ہوتا ہے؟
5455 مناظرمیں ایک ایم این سی کمپنی میں کام کرتاہوں، قریبی مسجدہمارے آفس سے ایک دو میل کی مسافت پر ہے ، اس لیے ہم لوگ آفس ہی میں ظہر ، عصر اور مغرب کی نماز باجماعت پڑھتے ہیں۔ سوال یہ ہے کہ وضو کرنے کے لیے کوئی علیحدہ انتظام نہیں ہے، ہم لوگ واش بسن میں وضو کرتے ہیں اوربیت الخلاء میں پیر دھوتے ہیں۔ کیا اس سے وضو ناقض ہو جائے گا؟ اگر ہاں! تو متبادل کی کیاصورت ہوگی؟ ہمارے پاس کوئی ایسی جگہ نہیں ہے جہاں ہم لوگ اپنے پیر دھو سکتے ہیں اور اونچائی کی وجہ سے واش بسن میں پیر دھونا مشکل امرہے۔ برا ہ کرم، ہماری رہ نمائی فرمائیں۔
1837 مناظرمیراپہلاسوال آئی ڈی 18416 کے حوالے سے تھا، آپ کے جواب کا شکریہ۔ میں ٹشو پیپر اپنے انڈروئیر کے اندر رکھتا ہوں، کبھی انڈروئیر میں خون کے دھبے نظر آتے ہیں جو ٹشوپیپر سے باہر ہوتے ہیں، یا ٹشوپیپر کی وجہ سے ادھر ادھر ہو جاتے ہیں، کیا میں اس صورت میں نماز پڑھ سکتاہوں؟
2156 مناظرمیرے
ایک دوست نے ایک غیر مسلم (ہندو) لڑکی کے ساتھ زنا کرلیا ہے۔ کیا وہ ناپاک ہوگیا
ہے؟ اگر ہاں، تو پاکی حاصل کرنے کا کیا طریقہ ہے؟ کیا اس کی نماز قبول ہوگی یا نہیں؟