• عبادات >> طہارت

    سوال نمبر: 20937

    عنوان:

    میراپہلاسوال آئی ڈی 18416 کے حوالے سے تھا، آپ کے جواب کا شکریہ۔ میں ٹشو پیپر اپنے انڈروئیر کے اندر رکھتا ہوں، کبھی انڈروئیر میں خون کے دھبے نظر آتے ہیں جو ٹشوپیپر سے باہر ہوتے ہیں، یا ٹشوپیپر کی وجہ سے ادھر ادھر ہو جاتے ہیں، کیا میں اس صورت میں نماز پڑھ سکتاہوں؟

    سوال:

    جواب نمبر: 20937

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی(د): 526=375-4/1431

    خون کا دھبہ اگر ایک درہم کے سائز سے کم ہے، تو اسی حالت میں نماز پڑھ لینے کی گنجائش ہے ، اگر بہت زیادہ خون رِس رہا ہے اور مقدار میں بھی درہم سے زیادہ ہے کہ کپڑا بدل کر نماز پڑھیں تو نماز سے فارغ ہوتے ہوتے پھر کپڑا نجس ہوجاتا ہے تو اس صورت میں بھی کپڑا بدلنے کی ضرورت نہیں، اسی کپڑے میں نماز پڑھ لینے کی گنجائش ہے۔ البتہ اگر درہم سے زیادہ دھبہ ہے اور کپڑا بدل کر نماز پڑھیں تو نماز سے فارغ ہونے سے پہلے دوبارہ نجس ہونے کا اندیشہ نہیں ہے تو اس شکل میں کپڑا (انڈرویر) بدل کر نماز پڑھیں۔

    واللہ تعالیٰ اعلم

    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند