• عبادات >> طہارت

    سوال نمبر: 3754

    عنوان:

    میں ایک ایم این سی کمپنی میں کام کرتاہوں، قریبی مسجدہمارے آفس سے ایک دو میل کی مسافت پر ہے ، اس لیے ہم لوگ آفس ہی میں ظہر ، عصر اور مغرب کی نماز باجماعت پڑھتے ہیں۔ سوال یہ ہے کہ وضو کرنے کے لیے کوئی علیحدہ انتظام نہیں ہے، ہم لوگ واش بسن میں وضو کرتے ہیں اوربیت الخلاء میں پیر دھوتے ہیں۔ کیا اس سے وضو ناقض ہو جائے گا؟ اگر ہاں! تو متبادل کی کیاصورت ہوگی؟ ہمارے پاس کوئی ایسی جگہ نہیں ہے جہاں ہم لوگ اپنے پیر دھو سکتے ہیں اور اونچائی کی وجہ سے واش بسن میں پیر دھونا مشکل امرہے۔ برا ہ کرم، ہماری رہ نمائی فرمائیں۔

    سوال:

    جواب نمبر: 3754

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی: 702/ ھ= 531/ ھ

    بیت الخلاء میں پیر دھولینا صورتِ مسئولہ میں بلاکراہت درست ہے، اس سے وضو میں کچھ نقص لازم نہیں آتا بشرطیکہ ناپاکی یا ناپاک چھینٹوں کے کپڑے پر لگنے سے مکمل بچاوٴ رکھتے ہوں۔

    واللہ تعالیٰ اعلم

    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند