• عبادات >> طہارت

    سوال نمبر: 41771

    عنوان: كپڑوں كے پاك كرنے كا طریقہ یہ ہے كہ تین مرتبہ واشنگ مشین میں ڈال كر كپڑوں كو نچوڑدیا جائے۔

    سوال: میں جاننا چاہتاہوں کہ میں فی الحال سعودی عرب ، جدہ کی ایک بہت بڑی کمپنی میں کام کرتاہوں، اللہ کا شکر ہے۔ ہماری کمپنی میں ہمارے جو کپڑے ہیں ، وہ ہماری کمپنی کی طرف سے دوھوئے جاتے ہیں اور سب کپڑے واشنگ مشین ڈال دئیے جاتے ہیں جس میں غیر مسلمین کے بھی کپڑے ہوتے ہیں۔میں یہ جاننا چاہتاہوں کہ ہمارے کپڑے پاک ہوجاتے ہیں یا نہیں ؟

    جواب نمبر: 41771

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی: 1513-1513/M=11/1433 اگر اس بات کا ظن غالب ہو کہ غیرمسلموں کے ناپاک کپڑے بھی پاک کپڑوں کے ساتھ ڈالے جاتے ہیں تو ایسی صورت میں پاک کرنے کا طریقہ یہ ہے کہ واشنگ مشین میں مرتبہ پاک پانی ڈال کر کپڑوں کو نچوڑکر گندہ پانی بہادیا جائے، پھر نیا پانی ڈال کر یہی عمل کیا جائے، تین مرتبہ ایسا کرنے سے کپڑا پاک ہوجائے گا، اگر آپ کی کمپنی میں مشین کے ذریعہ اسی طرح دھلائی ہوتی ہے تو کپڑے پاک ہوجاتے ہیں۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند