• عبادات >> طہارت

    سوال نمبر: 56365

    عنوان: میں کالج کا طالب علم ہوں ۔ میر ا سوال یہ ہے کہ واشنگ مشین میں جو ناپاک کپڑے دھوتے ہیں ، کیا وہ پاک ہوجاتے ہیں؟اور وہاں غیر مسلموں کے کپڑے بھی دھوئے جاتے ہیں ؟

    سوال: میں کالج کا طالب علم ہوں ۔ میر ا سوال یہ ہے کہ واشنگ مشین میں جو ناپاک کپڑے دھوتے ہیں ، کیا وہ پاک ہوجاتے ہیں؟اور وہاں غیر مسلموں کے کپڑے بھی دھوئے جاتے ہیں ؟

    جواب نمبر: 56365

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa ID: 54-54/M=1/1436-U واشنگ مشین میں ناپاک کپڑے پاک پانی کے ذریعہ تین مرتبہ دھوئے جائیں اور ہرمرتبہ مستعمل پانی بہاکر نیا پانی ڈالا جائے تو اس طریقے سے دھلے ہوئے کپڑے پاک ہوجاتے ہیں۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند