• عبادات >> طہارت

    سوال نمبر: 43220

    عنوان: وضو سے پہلے دونوں پیر کو دھونے کے سلسلے میں شریعت کیا میں حکم ہے؟

    سوال: وضو سے پہلے دونوں پیر کو دھونے کے سلسلے میں شریعت کیا میں حکم ہے؟

    جواب نمبر: 43220

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی: 121-121/M=2/1434 وضو سے پہلے دونوں پیروں کو دھونا نہ واجب ہے نہ سنت نہ مستحب ہے، ہاں اگر پیروں پر ناپاکی لگی ہو تو وضو سے پہلے دھولینا چاہیے، یا اگر کسی کو پیروں میں خشکی ہو اور وضو کے اخیر میں پیر دھلنے کے بعد خشکی کا وہم رہ جاتا ہو تو دفع وہم اور دفع وسوسہ کے طور پر وضو سے پہلے پیروں کو دھولے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند