• عبادات >> طہارت

    سوال نمبر: 35825

    عنوان: مکمل طہارت کیسے کریں؟ طہارت کے بعدبھی پیشاب کا قطرہ گرتاہے۔

    سوال: مکمل طہارت کیسے کریں؟ طہارت کے بعدبھی پیشاب کا قطرہ گرتاہے۔

    جواب نمبر: 35825

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی(م): 31=31-1/1433 مردوں کے لیے استبراء لازم ہے یعنی پیشاب کا قطرہ بند ہونے تک اطمینان حاصل کرلینا، مٹی کے ڈھیلے یا ٹیسو پیپر کے ذریعہ قطرہ خشک کرلیا جائے، اس کے بعد پانی کا استعمال کرلینا بہتر ہے، مولانا رفعت صاحب قاسمی کی کتاب ”مسائل وضو اور مسائل غسل“ کا مطالعہ کیجیے، طہارت کے مسائل معلوم ہوجائیں گے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند