• عبادات >> طہارت

    سوال نمبر: 602569

    عنوان:

    اگر بالوں میں میل / روسی جم جائے تو غسل ہوگا یا نہیں؟

    سوال:

    اگر کسی کے بالوں میں سکھری/Dandruff ہو اور وہ جم جاتی ہو تو کیا غسل ہو جائے گا؟ مطلب کہ کیا سکھری/Dandruff کے اندر سے پانی ہزر جاتا ہے اور غسل ہو جائے گا؟

    جواب نمبر: 602569

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa : 467-374/D=06/1442

     روسی (سکھری) اور میل جو بدن پر لگی ہوتی ہے غسل میں اس کے اوپر سے پانی بہا لینا کافی ہے طہارت حاصل ہوجائے گی یعنی غسل مکمل ہو جائے گا۔ قال فی الدر: ولا یمنع الطہارة وینم أي خرء ذباب وبرغوث لم یصل الماء تحتہ وحناء ولو جرمہ، بہ یفتی ودرن ووسخ عطف تفسیر۔ قال الشامی: لم یصل الماء تحتہ لان الاحتراز عنہ غیر ممکن قولہ: بہ یفتی صرح بہ فی المنیة عن الذخیرة فی مسألة الحناء والطین والدرن معلّلا بالضرورة الخ (الدر مع الرد: 1/288)


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند