عبادات >> طہارت
سوال نمبر: 15710
میرا سوال ہے کہ میرا بستر احتلام سے ناپاک
ہوگیا، پھر وہ سوکھ گیا اور یہ بھی ہے کہ اس بستر کو میں دھو بھی نہیں سکتا (سوتی
گدا ہے)۔ تو کیا اس کے اوپر دوسرا پاک کپڑا بچھانے سے مجھے پاک بستر پر سونے کا
ثواب ملے گا؟

جواب نمبر: 15710
بسم الله الرحمن الرحيم
فتوی: 1487=1411/1430/ب
جی ہاں دوسرا موٹا کپڑا بچھانے سے آپ کو پاک بستر پر سونے کا ثواب ملے گا، مگر ناپاک بستر گھر میں رکھنا اچھی بات نہیں اس لیے وقت نکال کر گدے کا صرف ناپاک حصہ دھوڈالیں اور اسے پاک کرلیں۔
واللہ تعالیٰ اعلم
دارالافتاء،
دارالعلوم دیوبند