• عبادات >> طہارت

    سوال نمبر: 29218

    عنوان:

    میرا وضوبار بار ٹوٹ جاتاہے کیوں کہ میری ریح خارج ہوجاتی ہے ، کیا میں ایسی حالت میں باجماعت نمازپڑھ سکتاہوں؟

    سوال:

    میرا وضوبار بار ٹوٹ جاتاہے کیوں کہ میری ریح خارج ہوجاتی ہے ، کیا میں ایسی حالت میں باجماعت نمازپڑھ سکتاہوں؟

    جواب نمبر: 29218

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی(ھ): 171=126-2/1432

     

    اگر آپ معذور نہیں ہیں اور آپ کے لیے باوضو باجماعت نماز پڑھنا دشوار ہے تو آپ جماعت ترک کرکے گھر پر نماز ادا کرسکتے ہیں۔ البتہ اگر باجماعت نماز پڑھ سکتے ہوں تو جماعت سے ہی نماز پڑھیں، واضح رہے کہ یہ حکم اس صورت میں ہے جب کہ آپ معذور نہ ہوں کہ نماز کے پورے وقت میں اتنا وقت مل جاتا ہو کہ آپ وضو کرکے نماز پڑھ سکتے ہوں اور ریح خارج نہ ہوتی ہو اور اگر معذور ہیں کہ ایک نماز کے پورے وقت میں اتنا وقت آپ کو ایسا نہ مل پاتا ہو کہ آپ وضو کرکے نماز فرض ادا کرسکتے ہوں تو ایسی صورت میں آپ معذور ہیں اور معذور کا وضو وقت کے اندر اندر اس عذر سے نہیں ٹوٹتا نیز ایسا معذور اسی حالت میں باجماعت نماز بھی ادا کرسکتا ہے، بہتر یہ ہے کہ آپ کسی عالم سے اپنی حالت بتاکر حکم دریافت کرلیں۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند