عبادات >> طہارت
سوال نمبر: 602274
نسوار سے وضو ٹوٹے گا یا نہیں ؟
کیا نسوار جو کہ تمباکو سے بنائی جاتی ہے ،رکھنے پر وضو ختم ھو جاتا ہے یا نہیں؟ اگر تھوک کر کلی کر لی جائے تو وضو برقرار رہے گا یا دوبارہ کرنا ہو گا؟نسوار جو عمومی طور پر منہ میں رکھی جاتی ہے ۔اس کا لعاب گلے میں جاتا ہے لیکن نشہ وغیرہ نہیں ہوتا۔
جواب نمبر: 602274
بسم الله الرحمن الرحيم
Fatwa:439-326/SN=6/1442
نہیں، منھ میں نسوار رکھنے سے وضو نہیں ٹوٹے گا، اس طرح کی چیزوں سے وضو اس وقت ٹوٹتا ہے جب نشہ چڑھ جائے کہ آدمی کو زمین وآسمان کا پتہ نہ چلے ۔
(و) ینقضہ (إغماء) ومنہ الغشی (وجنون وسکر) بأن یدخل فی مشیہ تمایل ولو بأکل الحشیشة (الدر المختار) (قولہ: ولو بأکل الحشیشة) ذکرہ فی النہر بحثا، واستدل لہ بما فی شرح الوہبانیة من أنہم حکموا بوقوع طلاقہ إذا سکر منہا زجرا لہ. قال الشیخ إسماعیل: ولا یخفی أن قول البرجندی من الخمر ونحوہ شامل لہ إذا تعطل العقل، وقول البحر بمباشرة بعض الأسباب. اہ ․ (الدر المختار وحاشیة ابن عابدین (رد المحتار)، کتاب الطہارة، مطلب: نواقض الوضوء،1/ 274، مطبوعة: مکتبة زکریا، دیوبند)
واللہ تعالیٰ اعلم
دارالافتاء،
دارالعلوم دیوبند