• عبادات >> طہارت

    سوال نمبر: 44164

    عنوان: قالین پر نماز پڑھنا

    سوال: گذارش ہے کہ کمروں میں قالین یا اس قسم کی بڑی چادریں بچھائی جاتی ہیں۔ اگر کوئی بچہ اس چادر یا قالین کے کسی حصے پر پیشاب کر دے یا قے کر دے یا پیا ہوا دودھ نکال دے تو کیا یہ چادر یا قالین مکمل ناپاک ہو جائے گا یا اس کے دوسرے حصے پر بغیر جائینماز بچھائے نمازپڑھی جاسکتی ہے؟

    جواب نمبر: 44164

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی: 385-385/M=3/1434 صورت مسئولہ میں قالین یا چادر کے اس حصے پر جہاں پیشاب یا ناپاکی نہیں لگی ہے اور وہ حصہ پاک ہے تو اس پاک حصے پر جائے نماز بچھائے بغیر نماز پڑھی جاسکتی ہے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند