• عبادات >> طہارت

    سوال نمبر: 17880

    عنوان:

    میرے ایک دوست نے ایک غیر مسلم (ہندو) لڑکی کے ساتھ زنا کرلیا ہے۔ کیا وہ ناپاک ہوگیا ہے؟ اگر ہاں، تو پاکی حاصل کرنے کا کیا طریقہ ہے؟ کیا اس کی نماز قبول ہوگی یا نہیں؟

    سوال:

    میرے ایک دوست نے ایک غیر مسلم (ہندو) لڑکی کے ساتھ زنا کرلیا ہے۔ کیا وہ ناپاک ہوگیا ہے؟ اگر ہاں، تو پاکی حاصل کرنے کا کیا طریقہ ہے؟ کیا اس کی نماز قبول ہوگی یا نہیں؟

    جواب نمبر: 17880

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی(م):1799=1799--12/1430

    بدن کی طہارت کے لیے تو غسل واجب ہے اگر غسل نہ کیا ہو اور گناہ کی معافی کے لیے سچی پکی توبہ واستغفار لازم ہے اور آئندہ اس سے کسی قسم کا تعلق نہ رکھے، نماز کی صحت وقبولیت کے جو شرائط ہیں ان کی رعایت کے ساتھ پڑھی جائے، تو ان شاء اللہ قبول ہوگی۔

    واللہ تعالیٰ اعلم

    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند