• عبادات >> طہارت

    سوال نمبر: 43817

    عنوان: طہارت

    سوال: مجھے یہ پوچھنا ہے کہ جیسے ہم سردی کے موسم میں استنجا ء وغیرہ کرتے ہیں تو اسمیں سے بھاپ اٹھتی ہے جو اوپر اٹھ کر ہمارے کپڑے اور جسم کو چھوتی ہے کیا اس سے ہمارے کپڑے اور جسم ناپاک نہیں ہوتے اور اس سے بچا بھی نہیں جا سکتا؟

    جواب نمبر: 43817

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی: 323-223/M=3/1434 اس بھاپ سے جسم اور کپڑے ناپاک نہ ہوں گے تاہم اپنے طور پر احتیاط مناسب ہے دخان النجاسة إذا أصاب الثوب أو البدن الصحیح أنہ لا ینجسہ (الہندیة: ۱/۴۷)


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند