• عبادات >> صوم (روزہ )

    سوال نمبر: 7731

    عنوان:

    ایک شخص جو کہ بیس سال سے نماز تراویح پڑھارہا تھا اور قرآن پڑھ رہا تھا اس کی داڑھی ایک مشت سے کم ہے اور اپنے بالوں کو حنا اور بھاگیرا سے کلر کرتا ہے ۔ کیا وہ نماز پڑھا سکتا ہے؟ کیا مقتدی ا س کے پیچھے نماز تراویح پڑھ سکتے ہیں؟

    سوال:

    جواب نمبر: 7731

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی: 1001=1001/ م

    ڈاڑھی ایک مشت سے کم کرانا، ناجائز اور گناہ ہے اور ایسے شخص کی امامت مکروہ ہے، شخص مذکور کو چاہیے کہ پہلے اپنی ڈاڑھی شرع کے مطابق رکھے پھر نماز و تراویح پڑھائے، اگر وہ توبہ نہ کرے تو لوگ اس کے پیچھے نماز پڑھنے سے احتراز کریں۔

    کالے رنگ کے علاوہ حنا، مہندی وغیرہ کا خضاب لگانا جائز ہے۔

    واللہ تعالیٰ اعلم

    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند