• عبادات >> صوم (روزہ )

    سوال نمبر: 152817

    عنوان: جہالت كی وجہ سے روزے كی حالت میں ہمبستری كرلے تو كیا حكم ہے؟

    سوال: کیا روزے کی حالت میں بیوی سے ہمبستری کرسکتے ہیں؟ اور اگر کسی کو اس بارے میں معلومات نہ ہو اور وہ ہمبستری کرلے تو اس کے بارے میں کیا حکم ہوگا؟

    جواب نمبر: 152817

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa: 1117-1071/sd=11/1438

    روزہ کی حالت میں بیوی سے ہم بستری کرنا ناجائز ہے ، اگر کسی نے قصدا نے کر لی، تو روزہ ٹوٹ جائے گا اور قضاء و کفارہ دونوں لازم ہوگاخواہ اُس کو روزہ کی حالت میں ہم بستری کرنے کا حکم معلوم نہ ہو۔ مستفاد:ولو علم عدم فطرہ لزمتہ الکفارة۔(الدر المختار مع رد المحتار : ۴۱۰/۲، کتاب الصوم، باب ما یفسد الصوم ، ط: دار الفکر )


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند