• عبادات >> صوم (روزہ )

    سوال نمبر: 16566

    عنوان:

    کیا مسجد میں قبلہ کی طرف (مغربی جانب) میں کھڑکی رکھنا جائز ہے؟ (۲)کیا روزہ افطار کرنے کے لیے اعلان کرنا اورافطار کے بعد اذان کرنا بہتر ہے یا افطار کے لیے اذان دینا بہتر ہے؟

    سوال:

    کیا مسجد میں قبلہ کی طرف (مغربی جانب) میں کھڑکی رکھنا جائز ہے؟ (۲)کیا روزہ افطار کرنے کے لیے اعلان کرنا اورافطار کے بعد اذان کرنا بہتر ہے یا افطار کے لیے اذان دینا بہتر ہے؟

    جواب نمبر: 16566

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی(ب):1569=95tb-10/1430

    اگر کھڑکی سے کسی کی بے پردگی نہ ہوتی ہو، یانماز میں خشوع کے منافی کوئی چیز پیش نہ آئے تو قبلہ کی طرف کھڑکی کھول سکتے ہیں۔

    (۲) اعلان کی ضرورت نہیں۔ صرف اذان لاوٴڈ اسپیکر پر کہہ دینا کافی ہے، پہلے اذان دی جائے پھر افطار کیا جائے۔

    واللہ تعالیٰ اعلم

    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند