• عبادات >> صوم (روزہ )

    سوال نمبر: 30185

    عنوان: کیا روزے کے مہینہ میں ہوٹل چلاسکتے ہیں؟

    سوال: کیا روزے کے مہینہ میں ہوٹل چلاسکتے ہیں؟

    جواب نمبر: 30185

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی(د): 474=281-4/1432 افطار سے پہلے یا رات میں ہوٹل چلاسکتے ہیں، دن میں ہوٹل چلانے سے اگر روزہ دار آکر کھاتے ہوں تو یہ تعاون علی الاثم میں داخل ہوکر ممنوع ہوگا، قال تعالی: ﴿وَلاَ تَعَاوَنُوْا عَلَی الْاِثْمِ وَالْعُدْوَان﴾ اگر روزہ دار نہ کھاتے ہوں بلکہ مسافرین یا غیرمسلم کھاتے ہوں تو بھی اولیٰ یہی ہے کہ ماہ مبارک کا احترام کرتے ہوئے دن میں بھی بند کردیں۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند