• عبادات >> صوم (روزہ )

    سوال نمبر: 41527

    عنوان: سنت اعتکاف

    سوال: کیا ہر مسجد جس میں نماز تراویح با جماعت ہوتی ہوتو اس میں رمضان کا آخری عشرہ کا سنت اعتکاف بھی ہوناضروری ہے؟اگرکسی گاوَں میں تقریبا تمام مساجدمیں نماز اور تراویح با جما عت ہوتی ہو تو کسی ایک محلہ کی مسجد میں اعتکاف کے ہونے سے سنت علی الکفایہ اداہو جائے گی؟یا ہر محلہ کی مسجد کا حکم علیحدہ ہوگا؟ مسئلہ گاوَں اور شہر دونوں کے لیے واضح فرمائیں۔

    جواب نمبر: 41527

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی: 1588-1086/H=10/1433 اگرچہ واجب تو نہیں مگر اعلیٰ وافضل یہی ہے کہ شہر اور گاوٴں کی ہرمسجد میں اعتکاف کیا جائے تاہم چھوٹے گاوٴں میں ایک مسجد میں اور شہر میں ہرمحلہ کی کم ازکم ایک مسجد میں اعتکاف کرلیا جائے تو سنت علی الکفایہ ادا ہوجائے گی، ہکذا یفہم من احسن الفتاوی فی باب الاعتکاف۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند