• عبادات >> صوم (روزہ )

    سوال نمبر: 66784

    عنوان: میرا سوال یہ ہے کہ روزہ کے لیے کیا نیت ہے؟

    سوال: میرا سوال یہ ہے کہ روزہ کے لیے کیا نیت ہے؟

    جواب نمبر: 66784

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa ID: 962-912/H=9/1437

     

    دل میں یہ عزم و ارادہ کرلینا کہ ”یا اللہ میں آپ کے لیے روزہ رکھتا ہوں“ بس یہ نیت ہے اصل نیت تو دل کے ارادہ ہی کا نام ہے اگر کوئی زبان سے بِصَوْمِ غَذٍ نَوَیْتُ یعنی صبح صادق کے بعد آنے والے دن کے روزہ کی میں نیت کرتا ہوں کہہ لے خواہ عربی میں اور خواہ اردو وغیرہ میں سب درست ہے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند