عبادات >> صوم (روزہ )
سوال نمبر: 46536
جواب نمبر: 46536
بسم الله الرحمن الرحيم
فتوی: 1190-1102/N=9/1434 پندرہویں شعبان کا روزہ مستحب ہے، ابن ماجہ کی روایت میں اس کا تذکرہ ہے اور یہ روایت ایک راوی کے حافظہ کی کمزوری کی وجہ سے صرف ضعیف ہے، موضوع یا شدید الضعف نہیں ہے، فتاویٰ دارالعلوم دیوبند (۶:۵۰۰) میں ہے: ”البتہ یہ حدیث شریف میں وارد ہے کہ ”شعبان کی پندرہویں شب کو بیدار رہ کر عبادت میں مشغول رہو اور پندرہویں تاریخ کا روزہ رکھو“ پس پندرہویں تاریخ شعبان کا روزہ مستحب ہے، اگر کوئی رکھے تو ثواب ہے اور نہ رکھے تو کچھ حرج نہیں“۔
واللہ تعالیٰ اعلم
دارالافتاء،
دارالعلوم دیوبند