• عبادات >> صوم (روزہ )

    سوال نمبر: 54782

    عنوان: سوال یہ ہے کیا صبح صادق سے پہلے یعنی سحری کے وقت شرمگاہ میں کھجلی کی دوائی کی دوبوند ڈال سکتے ہیں؟ اور اگر دوائی ڈال دی پھر روزہ رکھ لیا تو کیا قضا کرنا ہوگا؟

    سوال: سوال یہ ہے کیا صبح صادق سے پہلے یعنی سحری کے وقت شرمگاہ میں کھجلی کی دوائی کی دوبوند ڈال سکتے ہیں؟ اور اگر دوائی ڈال دی پھر روزہ رکھ لیا تو کیا قضا کرنا ہوگا؟

    جواب نمبر: 54782

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa ID: 21-21/Sd=11/1435-U سحری کا وقت ختم ہونے سے پہلے عورت کے لیے اپنی شرمگاہ میں دوا ڈالنا جائز ہے، اس سے روزے پر کوئی اثر نہیں پڑے گا؛ البتہ سحری کا وقت ختم ہونے کے بعد شرمگاہ میں دوا ڈالنے سے روزہ ٹوٹ جائے گا۔ قال ابن نجیم: لأن الإقطارَ في قبل المرأة یفسدُ الصومَ بلا خلاف علی الصَّحیح کذا في غایة البیان (البحر الرائق: ۲/۴۸۸، کتاب الصوم باب ما یفسد الصوم وما لا یفسدہ، ط: زکریا، دیوبند، وکذا في الہندیة: ۱/ ۲۰۴، والبزازیة: ۴/۹۷، ط: زکریا دیوبند)


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند