عنوان: مجھے روزے کی حالت میں (انٹرنیٹ میں سیکسی ویڈیو کلپس دیکھنے سے) بدنظری اور غلط خیالات سے مذی اورمنی نکل گئی تھی تو کیا میرا روزہ ٹوٹ گیا؟روزہ ٹوٹ گیا سمجھ کرمیں نے قضا بھی رکھ لیا تو کیا کافی ہے؟یا مجھ کو اور کچھ کرنا پڑے گا؟اب میں توبہ کرچکاہوں کہ ان شاء اللہ ، آئندہ کبھی بھی انٹرنیٹ (سیکسی ویڈیو کلپس) نہیں دیکھوں گا۔ براہ کرم، اس بارے میں مجھے تفصیل سے بتائیں۔ اس سے رک جانے کا طریقہ بھی بتائیں کہ کس طرح سے اس مصیبت سے ہم تمام لوگ دوررہ سکیں۔ ہر گانا اور ہر سیریل انٹرنیٹ میں سیکسی ہوتاہے۔ گھر تو میں ٹی وی نہیں ہے ، لیکن آفس میں انٹرنیٹ پر کام کرنا پڑتا ہے۔ اور لاکھ کوشش کرنے کے باوجود اس سائٹ پر نظر پڑجاتی ہے۔ دعا بھی کیجئے اور دعا تجویز بھی کیجئے ۔
سوال: مجھے روزے کی حالت میں (انٹرنیٹ میں سیکسی ویڈیو کلپس دیکھنے سے) بدنظری اور غلط خیالات سے مذی اورمنی نکل گئی تھی تو کیا میرا روزہ ٹوٹ گیا؟روزہ ٹوٹ گیا سمجھ کرمیں نے قضا بھی رکھ لیا تو کیا کافی ہے؟یا مجھ کو اور کچھ کرنا پڑے گا؟اب میں توبہ کرچکاہوں کہ ان شاء اللہ ، آئندہ کبھی بھی انٹرنیٹ (سیکسی ویڈیو کلپس) نہیں دیکھوں گا۔ براہ کرم، اس بارے میں مجھے تفصیل سے بتائیں۔ اس سے رک جانے کا طریقہ بھی بتائیں کہ کس طرح سے اس مصیبت سے ہم تمام لوگ دوررہ سکیں۔ ہر گانا اور ہر سیریل انٹرنیٹ میں سیکسی ہوتاہے۔ گھر تو میں ٹی وی نہیں ہے ، لیکن آفس میں انٹرنیٹ پر کام کرنا پڑتا ہے۔ اور لاکھ کوشش کرنے کے باوجود اس سائٹ پر نظر پڑجاتی ہے۔ دعا بھی کیجئے اور دعا تجویز بھی کیجئے ۔
جواب نمبر: 2600601-Sep-2020 : تاریخ اشاعت
بسم الله الرحمن الرحيم
فتوی(د): 1564=1186-10/1431
مذی یا منی نکلنے سے روزہ ٹوٹنے کا حکم نہیں ہے، اگر آپ نے وہ روزہ بدستور پورا کرلیا تھا تو قضاء رکھنے کی ضرورت نہیں تھی، رکھ لیا تو بھی حرج نہیں۔
(۲) بچنے کا طریقہ تو وہی ہے جو آپ نے اختیار کیا یعنی ایسی سائٹ دیکھنے سے بالکلیہ احتراز کریں جب کبھی خیال آئے تو اللہ تعالیٰ کی پکڑ اور جہنم کے عذاب کو سوچ لیا کریں نیز اس دعا کا خاص اہتمام کریں، خاص طور پر جب اس طرح کے برے خیالات آئیں اس وقت رَبِّ اَعُوْذُ بِکَ مِنْ ہَمَزَاتِ الشَّیَاطِیْن وَاَعُوْذُ بِکَ رَبِّ اَنْ یَّحْضُرْوْنِ پڑھ لیا کریں۔
واللہ تعالیٰ اعلم
دارالافتاء،
دارالعلوم دیوبند