عبادات >> صوم (روزہ )
سوال نمبر: 609833
روزے میںویکس انہیلر کے استعمال کا حکم
روزے کی حالت میں ویکس انہیلر جو سردی میں ناک کے سوراخ میں لگا کر سونگھتے ہیں اس کے استعمال سے روزہ کا کیا حکم ہوگا؟اس کی تصویر اوپر بھیجی ہے ، دمہ کے انہیلر سے روزہ ٹوٹ جاتا ہے، لیکن ویکس کے انہیلر کے بارے میں کوئی وضاحت نہیں ہے ۔ آپ صاحب سے اس مسئلہ کے بارے میں تشفی بخش جواب کی امید ہے۔
جواب نمبر: 609833
بسم الله الرحمن الرحيم
Fatwa: 505-189/TD-Mulhaqa=7/1443
ویکس انہیلر جس کو محض سونگھنے کے لیے استعمال کیا جاتا ہے، اس سے روزہ نہیں ٹوٹتا ہے، اس لیے کہ اس میں محض خوشبو سونگھنا پایاجاتا ہےاور خوشبو سونگھنے سے روزہ فاسد نہیں ہوتا ۔
مستفاد : اكتحل ولو وجد طعمه" أي طعم الكحل "في حلقه" أو لونه في بزاقه أو نخامته في الأصح وهو قول الأكثر وسواء كان مطيبا أو غيره وتفيد مسألة الاكتحال ودهن الشارب الآتية أن لا يكره للصائم شم رائحة المسك والورد ونحوه مما لا يكون جوهرا متصلا كالدخان فإنهم قالوا لا يكره الاكتحال بحال وهو شامل للمطيب وغيره ولم يخصوه بنوع منه وكذا دهن الشارب ولو وضع في عينيه لبنا أو دواء مع الدهن فوجد طعمه في حلقه لا يفسد صومه إذ لا عبرة مما يكون من المسام۔ (مراقی الفلاح: ۱/۲۴۵، تفصیل کے لیے دیکھیے: فتاوی دار العلوم زکریا: ۳/۲۷۵، زمزم پبلشرز)
واللہ تعالیٰ اعلم
دارالافتاء،
دارالعلوم دیوبند