عبادات >> صوم (روزہ )
سوال نمبر: 152374
جواب نمبر: 152374
بسم الله الرحمن الرحيم
Fatwa ID: 1203-1163/M=9/1438
دارالعلوم دیوبند کی جانب سے اس موضوع پر جو کتابچہ شائع ہوا ہے اس کا نام ”معاوضہ علی التراویح کی شرعی حیثیت“ ہے اس کتابچہ میں دارالعلوم دیوبند کا موقف اجرت تراویح سے متعلق بہت مدلل اور واضح طور پر تحریر کر دیا گیا ہے اس پر حضرت اقدس مفتی سعید صاحب پالنپوری دامت برکاتہم (شیخ الحدیث دارالعلوم دیوبند) کی تقریظ بھی ہے اگر یہ کتابچہ آپ کو موصول ہو گیا ہے اور پڑھ کر تشفی بھی ہوئی ہے تو آپ اطمینان رکھیں اور اسی موقف کو اختیار کریں ایک دو عالم کے اختلاف کی وجہ سے تذبذب میں نہ پڑیں۔
-----------------------
نوٹ: جواب درست ہے اس رسالہ میں حضرت مفتی سعید احمد صاحب دامت برکاتہم نے تقریظ بھی لکھی ہے اور اپنی سابق عبارت کی توضیح بھی فرمائی ہے اس کے باوجود اب توجیہ القول بما لایرضی بہ القائل کرنا فضول بات ہے۔ (د)
واللہ تعالیٰ اعلم
دارالافتاء،
دارالعلوم دیوبند