• عبادات >> صوم (روزہ )

    سوال نمبر: 26576

    عنوان: اگر میں بیت الخلاء کے پانی میں اپنے مقعد کو دھوتے ہوئے پانی مقعد میں داخل ہوجائے تو کیا اس سے روزہ ٹوٹ جائے گا؟

    سوال: اگر میں بیت الخلاء کے پانی میں اپنے مقعد کو دھوتے ہوئے پانی مقعد میں داخل ہوجائے تو کیا اس سے روزہ ٹوٹ جائے گا؟

    جواب نمبر: 26576

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی(ب): 2070=1667-12/1431

    اگر مقعد دھوتے وقت مقعد کے اندر پانی نہیں گیا تو روزہ باقی رہے گا اور اگر مقعد کے اندر پانی چلا گیا تو روزہ ٹوٹ جائے گا۔ بہت احتیاط سے پانی استعمال کیا جائے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند