عبادات >> صوم (روزہ )
سوال نمبر: 54775
جواب نمبر: 54775
بسم الله الرحمن الرحيم
Fatwa ID: 1462-1160/H=11/1435-U پانی سے بڑے استنجے کے بعد آبدست لینے میں مقام کو ڈھیلا نہ چھوڑے کیونکہ ایسا کرنے کی وجہ سے پاخانہ کے مقام سے پانی اوپر کو چڑھنے کا اندیشہ ہوتا ہے، اگر پانی بہت اوپر یعنی موضع حقنہ تک پہنچ گیا تو روزہ فاسد ہوجائے گا، اگرچہ عامةً اتنی اوپر تک پانی نہیں پہنچتا وفي الفتاوی الہندیة ولہذا قالوا لا یتنفس في الاستنجاء إذا کان صائمًا کذا في محیط السرخسي في باب الاستجمار والصائم إذا استقصی في الاستنجاء حتی بلغ الماء مبلغ الحقنة یفسد صومہ کذا في البحر الرائق اھ ج۱ ص۲۰۴۔
واللہ تعالیٰ اعلم
دارالافتاء،
دارالعلوم دیوبند