• عبادات >> صوم (روزہ )

    سوال نمبر: 47405

    عنوان: تراویح کی نیت شروع میں ہم ایک دفعہ کرتے ہیں جب دو رکعات کے بعد ہم دوبارہ پڑھنے کھڑے ہوتے ہیں تو کیا ہمیں دوبارہ نیت کرنی ہوگی یا اللہ اکبر کہہ کر نیت باندھ لیں؟

    سوال: تراویح کی نیت شروع میں ہم ایک دفعہ کرتے ہیں جب دو رکعات کے بعد ہم دوبارہ پڑھنے کھڑے ہوتے ہیں تو کیا ہمیں دوبارہ نیت کرنی ہوگی یا اللہ اکبر کہہ کر نیت باندھ لیں؟

    جواب نمبر: 47405

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی: 1200-930/D=11/1434-U نیت دل سے ارادہ کرنے کو کہتے ہیں جب شروع میں آپ نے ارادہ کرلیا کہ تراویح پڑھ رہے ہیں تو اب ہر دو رکعت پر تازہ نیت کرنے کی کوئی ضرورت نہیں۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند