• عبادات >> صوم (روزہ )

    سوال نمبر: 604392

    عنوان: روزہ کی حالت میں کورونا وائرس انجیکشن کا کیا حکم ہے؟ 

    سوال:

    روزہ کی حالت میں کورونا وائرس انجیکشن کا کیا حکم ہے؟ اس سے روزہ تو نہیں ٹوٹتا؟

    جواب نمبر: 604392

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa : 942-636/B=10/1442

     روزہ اس وقت ٹوٹتا ہے جب کہ دَوا منفذِ اصلی سے جوفِ معدہ یا جوفِ دماغ میں پہونچ جائے، انجکشن کے لئے دَوا صرف رگوں یا گوشت میں پہونچتی ہے گوشت یا رگوں میں دَوا کے پہونچنے سے روزہ نہیں ٹوٹتا۔ ”کورونا وائرس انجکش“ کا بھی یہ حکم ہے یعنی اس کے لگوانے سے روزہ نہیں ٹوٹتا ہے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند