عبادات >> صوم (روزہ )
سوال نمبر: 152240
جواب نمبر: 152240
بسم الله الرحمن الرحيم
Fatwa: 1024-1001/B=11/1438
حدیث شریف میں آیا ہے ”صوموا لروٴیتہ وأفطروا لروٴیتہ“ یعنی چاند دیکھ کر روزہ رکھو اور چاند دیکھ کر عید مناوٴ۔ اگر آپ کے صوبہ کی روٴیت ہلال کمیٹی نے چاند دیکھ کر روٴیت کا فیصلہ کیا اور روزہ رکھنے کا حکم دیا تو یہ بالکل صحیح فیصلہ کیا اور روزہ رکھنے والوں کا روزہ صحیح ہوا۔ دوسری جگہ یعنی دوسرے صوبہ میں خواہ چاند نہ ہوا تو بھی اپنے صوبہ کی کمیٹی کا فیصلہ صحیح اور نافذ العمل ہوگا۔ پہلے صوبہ والے نے دوسرے صوبہ میں جاکر روزہ توڑدیا تو اس پر صرف قضا واجب ہوگی۔
واللہ تعالیٰ اعلم
دارالافتاء،
دارالعلوم دیوبند