• عبادات >> صوم (روزہ )

    سوال نمبر: 24510

    عنوان: شب برات کے روزے ر کھنا اور عبادت کرنا کیسا ہے؟کچھ لوگوں کا کہنا ہے کہ یہ صحیح نہیں ہے اور یہ بدعت میں شامل ہے۔اللہ کے واسطے تفصیل سے بتاکر رہنمائی فرمائیں۔

    سوال: شب برات کے روزے ر کھنا اور عبادت کرنا کیسا ہے؟کچھ لوگوں کا کہنا ہے کہ یہ صحیح نہیں ہے اور یہ بدعت میں شامل ہے۔اللہ کے واسطے تفصیل سے بتاکر رہنمائی فرمائیں۔

    جواب نمبر: 24510

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی(د): 1227=972-8/1431

    بعض روایات میں دن کا روزہ رکھنے اور رات میں عبادت کرنے کی فضیلت وارد ہوئی ہے، پس دن کا روزہ رکھنا مستحب ہوا، رات میں فرداً فرداً اپنے گھروں میں عبادت کرنا بھی مستحب ہوا، جو بات حدیث سے ثابت ہو اسے بدعت کہنا درست نہیں عن علي رضي اللہ عنہ عن النبي صلی اللہ علیہ وسلم إذا کان لیلة النصف من شعبان فقوموا لیلہا وصوموا نہارھا فإن اللہ ینزل فیہا لغروب الشمس إلی السماء الدنیا فیقول ألا مستغفرٌ فأغفر لہ الحدیث رواہ ابن ماجہ والبیہقي (مشکاة: ص:۱۱۵)
    اسی طرح ابو موسی اشعری او ردیگر صحابہ کرام کی روایات اس رات کی فضیلت میں وارد ہوئی ہیں۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند