• عبادات >> صوم (روزہ )

    سوال نمبر: 27077

    عنوان: سحری کا وقت کب ختم ہوتاہے ؟ اذان سے پہلے یا اذان کے درمیان؟کیا میں اذان کے دوران سحری پوری کرسکتاہوں؟

    سوال: سحری کا وقت کب ختم ہوتاہے ؟ اذان سے پہلے یا اذان کے درمیان؟کیا میں اذان کے دوران سحری پوری کرسکتاہوں؟

    جواب نمبر: 27077

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی(د): 1763=1304-11/1431

    صبح صادق کے طلوع ہونے سے سحری اور تہجد کا وقت ختم ہوکر فجر کا وقت شروع ہوتا ہے او راس کے بعد ہی فجر کی اذان کہنا درست ہوتا ہے، لہٰذا اذان کے دوران سحری کھانا صحیح نہیں ہے، اس سے روزہ صحیح نہ ہوگا۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند