• عبادات >> صوم (روزہ )

    سوال نمبر: 605637

    عنوان:

    ماں كی ناراضگی سے بچنے كے لیے قضا روزہ ركھ كر توڑنا كیسا ہے؟

    سوال:

    اگر کوئی قضاروزہ رکھے لیکن ماں اگر کہے کہ نہیں رکھنا کیونکہ کمزوری ہوگی تو کیا ماں سے چھپ کر روزہ رکھ لے اور اگر ماں پوچھے کہ روزہ ہے تو ایسی سورت میں ناراضگی سے بچنے کے لیے افطار کر لے ایسے ہی روزانہ قضا روزہ رکھے اگر موقع ملے تو پورا کر لے اور اگر ماں پوچھ لے تو ناراضگی سے بچنے کے لیے افطار کر لے ، یسی صورت میں کیا روزہ افطار کرنے پر گناہ ہوگا؟

    جواب نمبر: 605637

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa : 984-803/M=12/1442

     قضاء روزہ رکھ کر پھر توڑا نہ کرے، ماں ناراض ہوتی ہے تو حکمت، نرمی اور شائستگی کے ساتھ اُن کو منا لیا کرے، لگاتار قضاء روزے رکھنے کے بجائے ناغہ کرکے رکھ لیا کرے تاکہ والدہ کو زیادہ احساس نہ ہو۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند