• عبادات >> صوم (روزہ )

    سوال نمبر: 35044

    عنوان: (۱) جو مشت زنی روزے کی حالت میں کرتاہو اور اسے پتا نہ ہو کہ اس سے روزے کی صحت میں کیا اثر پڑتاہے تو کیا اس سے روزہ فاسد ہوجاتاہے؟ روزہ کے فاسد ہوجانے کا کیا مطلب ہے؟وضاحت کردیں۔ کیا دوبارہ روزہ لوٹا نا پڑتاہے؟ اگر مشت زنی کرنے سے روزہ فاسد ہوجاتاہے اور روزہ لوٹانا پڑتاہے تو پھر ایک شخص جو کئی سالوں سے اس حرکت میں مبتلاء ہے تو وہ کتنے روزے لوٹائے گا؟

    سوال: (۱) جو مشت زنی روزے کی حالت میں کرتاہو اور اسے پتا نہ ہو کہ اس سے روزے کی صحت میں کیا اثر پڑتاہے تو کیا اس سے روزہ فاسد ہوجاتاہے؟ روزہ کے فاسد ہوجانے کا کیا مطلب ہے؟وضاحت کردیں۔ کیا دوبارہ روزہ لوٹا نا پڑتاہے؟ اگر مشت زنی کرنے سے روزہ فاسد ہوجاتاہے اور روزہ لوٹانا پڑتاہے تو پھر ایک شخص جو کئی سالوں سے اس حرکت میں مبتلاء ہے تو وہ کتنے روزے لوٹائے گا؟

    جواب نمبر: 35044

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی(د): 2047=456-1/1433 مشت زنی کرنے سے روزہ فاسد ہوجاتا ہے، ایک روزہ فاسد کرنے سے ایک دن کی قضا رکھنا واجب ہوگا، آپ نے جتنے روزے فاسد کیے ہیں، اتنے دنوں کے قضا روزے رکھنا آپ پر فرض ہے، چاہے ایک سال میں کیا ہو یا چند سالوں میں، سوچ کر اچھی طرح یاد کرکے جوڑلیں، کل کتنے روزے فاسد کیے ہیں، انھیں نوٹ کرلیں، پھر آہستہ آہستہ انہیں قضا کرنے کی فکر کریں۔ اور آئندہ ایسی بری حرکت سے سچی توبہ کرکے باز رہیں۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند