• عبادات >> صوم (روزہ )

    سوال نمبر: 60872

    عنوان: عید الفطر

    سوال: یہ فرضی سوالات نہیں، حقیقی ہیں۔ جوابات کا انتظار رہے گا۔ اس سال زید عید الفطر کے روز سعودیہ سے فجر کی نماز پڑھ کر بغیر کھائے پیئے پاکستان اپنے شہر زوال شرعی سے پہلے پہنچا ہے ،جہاں آخری روزہ ہے ۔ کیا زوال سے پہلے نیت کرنے سے زید کا روزہ ہو گا، یا ابتدائی وقت کیونکہ عید کا تھا روزہ نہیں ہو گا؟ بکر کا نابالغ بیٹا، رشتہ داروں کے پاس باہر کے ملک گیا ہوا ہے ۔ بکر اس کا صدقة الفطر اپنے ملک کے اعتبار سے دے گا یا جہاں بیٹا ہے وہاں کے اعتبار سے ؟

    جواب نمبر: 60872

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa ID: 682-682/Sd=11/1436-U (۱) صورت مسئولہ میں زوال سے پہلے نیت کرنے کی صورت میں زید کا روزہ شرعاً معتبر ہوگا۔ قال الحصکفي: وسبب صوم رمضان شہود جزء من الشہر من لیل أو نہار - واختار فخر الإسلام وغیرہ أنہ الجزء الذي یمکن إنشاء الصوم فیہ من کل یوم - قال ابن عابدین قولہ: ”الذي یمکن إنشاء الصوم فیہ“ وہو ما کان من طلوع الفجر الصادق إلی قبیل الضحوة الکبری․ (رد المحتار مع الدر المختار: ۳/ ۲۹۷-۲۹۸، کتاب الصوم: ط: دار إحیاء التراث العربي، بیروت) (۲) بکر اپنے ملک کے اعتبار سے بیٹے کا صدقة الفطر دے گا۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند