• عبادات >> صوم (روزہ )

    سوال نمبر: 54863

    عنوان: میرا سوال یہ ہے کہ رمضان میں عورتوں کے لیے تراویح کی نماز جماعت کے ساتھ جائز ہے یا نہیں؟اگر جائز ہے تو اس کی کیا شکل ہے؟

    سوال: میرا سوال یہ ہے کہ رمضان میں عورتوں کے لیے تراویح کی نماز جماعت کے ساتھ جائز ہے یا نہیں؟اگر جائز ہے تو اس کی کیا شکل ہے؟

    جواب نمبر: 54863

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa ID: 14-14/Sn=10/1435-U تنہا عورتوں کا تراویح کی جماعت کرنا جس میں امام بھی عورت ہو مکروہ ہے، اسی طرح عورتوں کا مسجد جاکر تراویح کی جماعت میں شرکت کرنا بھی مکروہ ہے، ہاں اگر گھر میں تراویح کی جماعت ہورہی ہے تو عورتیں پردے میں کھڑی ہوکر مردوں کی جماعت میں شریک ہوسکتی ہیں؛ لیکن صحت نماز کے لیے ضروری ہے کہ مرد امام عورتوں کی امام کی نیت کرے، ویکرہ تحریماً جماعة النساء ولو في التراویح․․․ ویکرہ حضورہن الجماعة ولو لجمعة إلخ (رد المحتار علی الدر المختار: ۲/۳۰۵، ط: زکریا باب الإمامة)


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند