• عبادات >> صوم (روزہ )

    سوال نمبر: 47964

    عنوان: راقم الحروف حافظ ہے ، رمضان میں تراویح پڑھائی ، نذرانے یا ہدیہ کی نیت نہیں تھی ، مسجد کے لوگوں نے ہدیہ کی نیت سے کچھ رقم اور کپڑے دیئے

    سوال: راقم الحروف حافظ ہے ، رمضان میں تراویح پڑھائی ، نذرانے یا ہدیہ کی نیت نہیں تھی ، مسجد کے لوگوں نے ہدیہ کی نیت سے کچھ رقم اور کپڑے دیئے ، کچھ رقم سے کپڑے سلو ائے اور ر کچھ قم باقی ہے تو کیا اس کو استعمال کرسکتے ہیں؟

    جواب نمبر: 47964

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی: 1298-1298/M=11/1434-U جن لوگوں نے ختم قرآن کے موقع پر رقم اور کپڑے دیئے ان کو کسی بھی عنوان سے واپس کردیں اگر واپس متعذر ہو تو خود استعمال نہ کریں، غریبوں کو دیدیں۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند