• عبادات >> صوم (روزہ )

    سوال نمبر: 46704

    عنوان: روزے کا کفارہ کتنا ہے؟

    سوال: میرا سوال یہ ہے کہ روزے کا کفارہ کتنا ہے؟

    جواب نمبر: 46704

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی: 830-1073/H=9/1434 جو شخص عمدا روزہ رمضان المبارک کا توڑدے تو ساٹھ روزے مسلسل یعنی لگاتار اور ایک روزہ قضاء کا یعنی اکسٹھ روزے رکھنا اس کے ذمہ واجب ہے، اگر اس پر قدرت نہ ہو تو ساتھ مساکین کو دو وقت پیٹ بھر کھانا کھلانے سے کفارہ اداء ہوجائے گا، اگر علاوہ رمضان المبارک کے کوئی دوسرا روزہ توڑدیا تو ایک روزہ کی قضاء واجب ہے، کتب فقہ وفتاوی میں اس کی صراحت ہے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند