• عبادات >> صلاة (نماز)

    سوال نمبر: 9284

    عنوان:

    میرا سوال نماز کے متعلق ہے۔ (۱) نیت سے پہلے بسم اللہ سے شروع کریں یا تعوذ بھی پڑھ لیں؟ (۲)تکبیر تحریمہ کے بعد او ر ثنا سے پہلے تعوذ اور بسم اللہ پڑھنا ہے یا نہیں؟ (۳) اگر جماعت کی نماز کے ساتھ ہوں تو ثنا کے بعد تعوذ اور بسم اللہ پڑھنا ہے یا نہیں؟ (۴) نماز میں الحمد کے بعد سورت شروع کرتے ہیں تو بسم اللہ پڑھنا ہے؟ برائے کرم جواب عنایت فرماویں۔

    سوال:

    جواب نمبر: 9284

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی: 1270=1270/ م

    (۱) نیت سے پہلے تعوذ یا تسمیہ (بسم اللہ) ثابت نہیں۔

    (۲) تعوذ اور بسم اللہ ثناء کے بعد پڑھنا ہے، پہلے نہیں، بشرطیکہ امام یا منفرد ہو۔

    (۳) نہیں۔

    (۴) پڑھ سکتے ہیں۔

    واللہ تعالیٰ اعلم

    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند