• عبادات >> صلاة (نماز)

    سوال نمبر: 605443

    عنوان:

    تشہد میں غلطی سے بسم اللّٰہ پڑھ لینا؟

    سوال:

    اگر کسی نے قعدہ اولیٰ یا اخیرہ میں غلطی سے بسم اللہ پڑھ لیا تشہد سے پہلے تو اس کی نماز ہوجاتی ہے یا نہیں؟ مدلل جواب ارشاد فرمایئے بڑی مہربانی ہوگی۔

    جواب نمبر: 605443

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa : 1185-883/B=01/1443

     اگر کسی نے قعدہ میں غلطی سے التحیات پڑھنے سے پہلے صرف بسم اللہ پڑھ دی تو اس سے نماز فاسد نہ ہوگی۔ اس کی نماز صحیح رہے گی لفظ بسم اللہ کلام الناس میں سے نہیں ہے، نہ ہی نماز کے منافی ہے، اس لئے اس کے پڑھنے سے نماز فاسد نہ ہوگی۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند