• عبادات >> صلاة (نماز)

    سوال نمبر: 50966

    عنوان: سوال یہ ہے کہ غیر مقلدین کے پیچھے نماز وتر اور نماز عیدین پڑھنا کیسا ہے؟جب کہ ان کا طرز ان دونوں نمازوں میں حنفی طریقے سے الگ ہے؟براہ کرم، جواب دیں۔

    سوال: سوال یہ ہے کہ غیر مقلدین کے پیچھے نماز وتر اور نماز عیدین پڑھنا کیسا ہے؟جب کہ ان کا طرز ان دونوں نمازوں میں حنفی طریقے سے الگ ہے؟براہ کرم، جواب دیں۔

    جواب نمبر: 50966

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa ID: 395-318/D=4/1435-U غیر مقلدین کے پیچھے نماز وتر اور نماز عیدین حتی الوسع نہ پڑھیں، دوسرے کوئی حنفی عالم اورمتقی کے پیچھے پڑھیں،اگر غیرمقلد امام سوتی موزے پر مسح کرتا ہے یا تقلید کو شرک کہتا ہے یا ائمہ مجتہدین کو برا بھلا کہتا ہے تو ایسے امام کے پیچھے نماز درست نہ ہوگی۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند