• عبادات >> صلاة (نماز)

    سوال نمبر: 25622

    عنوان: فجر کی فرض نماز کے لیے جماعت کھڑی ہوچکی ہے اور میں مسجد میں داخل ہوتاہوں تو میں سنت پڑھوں گا یا جماعت میں شامل ہوجاؤں گا؟ براہ کرم، قرآن وحدیث کی روشنی میں جواب دیں۔ 

    سوال: فجر کی فرض نماز کے لیے جماعت کھڑی ہوچکی ہے اور میں مسجد میں داخل ہوتاہوں تو میں سنت پڑھوں گا یا جماعت میں شامل ہوجاؤں گا؟ براہ کرم، قرآن وحدیث کی روشنی میں جواب دیں۔ 

    جواب نمبر: 25622

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی(ھ): 2139=643-10/1431

    اگر ایک رکعت یا قعدہ امام کے ساتھ سنت پڑھ کر ملنے کی توقع ہو تو سنت پڑھ کر جماعت میں شامل ہوں، مگر صف سے متصل ہوکر نہ پڑھیں بلکہ خارج مسجد حصہ میں یا صف سے بہت دور ستون وغیرہ کی آڑ میں ہوکر پڑھیں ۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند