• عبادات >> صلاة (نماز)

    سوال نمبر: 62572

    عنوان: مسجد کی جانماز میں جماعت کی نماز کے درمیان ہی ایک شخص سے پشاب ہو گیا تو اس کے دائیں بائیں جو پیشاب سے الگ ہے تو ان کی نماز ہوگی یا نہیں؟اگر نہیں تو دور تک کے نمازیوں کی نماز نہیں ہوگی؟ جواب حوالہ کے ساتھ دیں۔

    سوال: مسجد کی جانماز میں جماعت کی نماز کے درمیان ہی ایک شخص سے پشاب ہو گیا تو اس کے دائیں بائیں جو پیشاب سے الگ ہے تو ان کی نماز ہوگی یا نہیں؟اگر نہیں تو دور تک کے نمازیوں کی نماز نہیں ہوگی؟ جواب حوالہ کے ساتھ دیں۔

    جواب نمبر: 62572

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa ID: 137-137/M=3/1437-U جانماز پہ جہاں تک اس کا پیشاب قدر معفو عنہ سے زائد سرایت کرگیا وہاں تک مصلی ناپاک ہوگیا جو کہ مانع صلاة ہے، اور اس کے دائیں بائیں جو لوگ اسی مصلے پر نماز پڑھ رہے ہیں لیکن وہاں تک پیشاب نہیں پہنچا تو دائیں بائیں والوں کی نماز درست ہوگئی۔ طہارة بدنہ م حدثٍ وخبثٍ مانع کذلک وثوبہ وکذا ما یتحرک بحرکتہ أي شيء متصل بہ یتحرک بحرکتہ بمندیل طرفہ علی عنقہ وفي الآخر نجاسة مانعة، إن تحرک موضع النجاسة بحرکات الصلاة منع وإلا لا، بخلاف ما لم یتصل کبساطٍ طرفہ نجسٌ وموضع الوقوف والجبہة طاہرٌ فلا یمنع مطلقًا․ أفادہ ح عن الشرنبلالي․ (الدر مع الرد: ج۱/ ۴۰۲، ط: سعید)


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند