• عبادات >> صلاة (نماز)

    سوال نمبر: 150104

    عنوان: چھوٹی داڑھی یا بغیر داڑھی والے کے پیچھے نماز پڑھنا

    سوال: میرا آپ سے سوال تھا کہ اگر کوئی امام بغیر داڑھی والا یا چھوٹی داڑھی والا ہو اور جماعت کروائے کیا سنت کے مطابق داڑھی والے کو اس کے پیچھے نماز چاہیئے کیونکہ چھوٹی یا بالکل کلین شیو ا کبیرہ گناہ ہے آپ سے گزارش ہے کہ میری رہنمائی فرمائیں۔

    جواب نمبر: 150104

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa: 661-606/sd=7/1438

     ایک مشت سے کم ڈاڑھی رکھنے والا شخص فاسق ہے، اس کی امامت مکروہ تحریمی ہے، لہذا صورت مسئولہ میں باشرع شخص ہی کو امام بننا چاہیے، ڈاڑھی نہ رکھنے والے یا ایک مشت سے کم رکھنے والے کے لیے امام بننا جائز نہیں ہے، اس کے پیچھے نماز مکروہ ہوگی؛ لیکن اگر ایسے شخص کے پیچھے نماز پڑھی گئی، تو نماز ہوجائے گی۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند