• عبادات >> صلاة (نماز)

    سوال نمبر: 42268

    عنوان: نماز میں قرأت میں غلطی كرنا

    سوال: ہم جس مسجد میں نماز پڑھتے ہیں وہاں کا امام قراَت صحیح نہیں کرتا، کیا اس ک پیچھے نماز پڑھنا صحیح ہے ؟

    جواب نمبر: 42268

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی: 1637-1637/M=12/1433 اگر امام قرأت میں ایسی غلطی کرتا ہے جس سے نماز فاسد ہوجاتی ہے، تب تو اس کے پیچھے نماز پڑھنا صحیح نہیں ہے، امام پر لازم ہے کہ پہلے اپنی قرأت کی اصلاح کرلے پھر نماز پڑھائے، ورنہ سب کی نماز خراب ہوگی اور اس کا وبال امام پر وگا، اور اگر موجب فساد غلطی نہیں ہے تو نماز ہوجائے گی۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند