• عبادات >> صلاة (نماز)

    سوال نمبر: 61875

    عنوان: اگر 4 رکعت کے نماز میں 2 قعدہ میں بیٹھنا بھول جاے تو سجدہ سھوہ کرنا ھوگا

    سوال: میرا سوال ھے کہ اگر 4 رکعت کے نماز میں 2 قعدہ میں بیٹھنا بھول جاے تو سجدہ سھوہ کرنا ھوگا لیکن اگر سجدہ سھوہ بھء بھول گیا تو ابھء سنت دوبارہ پڑھنا ھوگا کہ صرف سجدہ سھوہ کرنا ھے مے نے اس سے پھلے 2 سوال کیے تھے ان کے جواب نھں میلے مھربانء کرکے کفارو کے کونسء کتاب ھے اسکا نام اور اگر ھہساکے تھہ لینک سیند کرے اللہ اپکو جزاے خیر دے

    جواب نمبر: 61875

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa ID: 1233-1211/H=12/1436-U (۱) اگر سلام پھیرتے ہی یاد آگیا کہ سجدہٴ نہیں کیا تب تو فوراً سجدہٴ سہو کرکے نماز پوری کرلے اگر سلام پھیرنے کے بعد کسی سے بات کرلی یا قبلہ کی طرف سے سینہ پھر گیا یا منافئ نماز کوئی صورت پیش آگئی تو ایسی صورت میں نماز کا اعادہ کرلے اگر نماز کا وقتِ ادا نکل گیا اور اعادہ نہیں کیا تو قضاءً پڑھنا واجب نہیں، اگر پڑھ لے یعنی اعادہ کرلے تو اچھا ہے۔ (۲) ان کا آئی ڈی نمبر لکھ دیتے تو تلاش کیا جاسکتا تھا، اب بہتر یہ ہے کہ دوبارہ بھیج دیں۔ (۳) کون سی کتاب منگانا چاہتے ہیں؟ کفاروں سے کیا مراد ہے؟ ان امور کو صاف اور واضح انداز پر لکھئے تب ان شاء اللہ آئندہ رہنمائی کردی جائے گی۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند