• عبادات >> صلاة (نماز)

    سوال نمبر: 13169

    عنوان:

    ایک دن میں مغرب کی نماز جماعت کے ساتھ آخری رکعت (قیام) میں شامل ہوا، پھر میں نے امام کے سلام کے بعد کھڑے ہوکر ثنا، فاتحہ، سورہ، رکوع ، سجدہ اور التحیات پڑھا اور تیسری رکعت کے لیے کھڑا ہوا اور فاتحہ، سورہ، رکوع، سجدہ اورالتحیات پڑھا، لیکن التحیات کے بعد کھڑا ہوگیا، اور قیام میں فاتحہ پڑھتے یاد آیا کہ میں یہ چوتھی رکعت پڑھتاہوں۔ اب مجھے کیا کرنا چاہیے؟ اس دن میں نے اپنی نماز کو دہرایا تھا؟

    سوال:

    جواب نمبر: 13169

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی: 912=913/م

    مذکورہ نماز (مغرب) کے قعدہ اخیرہ میں التحیات پڑھ کر بھول سے کھڑے ہوگئے اور قیام میں سورہٴ فاتحہ پڑھنے کے دوران یاد آیا تو اسی وقت بیٹھ جاتے اور فوراً ایک طرف سلام پھیر کر سجدہ سہو کرکے نماز پوری کرلیتے، تو نماز دہرانے کی ضرورت نہ پڑتی۔ ولو سہی عن القعود الأخیر عاد ما لم یقیدھا بسجدة وسجد للسہو لتأخیر القعود الخ (درمختار)

    واللہ تعالیٰ اعلم

    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند