• عبادات >> صلاة (نماز)

    سوال نمبر: 146045

    عنوان: مستورات کی نماز کا وقت مستحب

    سوال: برائے کرم! مستورات کی فرض نمازوں کے اوقات مستحب بتا دیں! جزاکم اللہ خیرا

    جواب نمبر: 146045

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa ID: 138-121/B=2/1438

    مستورات کے لیے فجر کی نماز غلس میں یعنی اِسفار (اُجالا) ہونے سے پہلے پہلے پڑھ لینا مستحب ہے۔ ظہر کی نماز گرمی کے موسم میں اِبراء کرکے پڑھے یعنی جب گرمی کی تیزی چلی جائے جب پڑھے اور سردی کے موسم میں اول وقت میں پڑھنا مستحب ہے، اور عصر کی نماز ذرا دیر کرکے پڑھنا مستحب ہے، اور مغرب کی نماز میں جلدی کرنا یعنی سورج غروب ہوتے ہی پڑھنا مستحب ہے اور عشاء کی نماز تہائی رات ہونے سے پہلے پہلے پڑھ لینا بہتر ہے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند