• عبادات >> صلاة (نماز)

    سوال نمبر: 163793

    عنوان: اگر امام صف کے درمیان کھڑا ہو تو کیا انقطاع کی وجہ سے پہلی صف، پہلی صف نہ ہوگی؟

    سوال: اگر امام درمیان صف کھاڑاہووے جس سے انقطاع لازم آتاہے تو کیا صف اولی انقطاع (صف اولی)ہونے سے خارج ہوجائیگی اور اس کا درجہ صف آخر کا ہوگا ؟

    جواب نمبر: 163793

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa:1181-996/N=11/1439

     امام کو صف سے اتنا آگے کھڑا ہونا چاہیے کہ صف میں کوئی انقطاع نہ ہو، اور بلا ضرورت ومجبوری امام کا صف کے بیچ میں کھڑا ہونا مکروہ ہے۔ اور اگر کوئی امام صف کے درمیان اس طرح کھڑا ہوا کہ پہلی صف میں امام کے مقابل انقطاع ہوگیا تو انقطاع کی وجہ سے پہلی صف ، آخری صف کے درجے میں نہ ہوگی، وہ پہلی صف ہی کے درجے میں رہے گی۔

    والزائد یقف خلفہ فلو توسط اثنین کرہ تنزیھا وتحریماً لو أکثر (الدر المختار مع رد المحتار، کتاب الصلاة، باب الإمامة، ۲: ۳۰۹، ط: مکتبة زکریا دیوبند)، قولہ: ”وتحریماً لو أکثر“: أفاد أن تقدم الإمام أمام الصف واجب کما أفادہ فی الفتح والھدایة (رد المحتار)۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند