• عبادات >> صلاة (نماز)

    سوال نمبر: 12402

    عنوان:

    کیا بریلوی امام کے پیچھے نماز ہوجاتی ہے؟ ہمارے گھر سے بریلوی کی مسجد قریب ہے او ردیوبند کی مسجد دو ر ہے۔ کیا یہ مناسب ہے کہ ہم قریب کی مسجد چھوڑ کر دور والی مسجد میں جائیں؟ او رکوئی پوچھے کہ بریلوی کے پیچھے نماز کیوں نہیں پڑھتے تو کیا کہیں؟

    سوال:

    جواب نمبر: 12402

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی: 740=740/م

    آپ دیوبندی مسلک والے امام کے پیچھے نماز پڑھا کریں، بریلوی امام کے عقائد اگر شرکیہ ہوں تو اس کی اقتداء میں نماز پڑھنا ہی درست نہیں، اور اگر عقائد شرکیہ نہ ہوں صرف بدعات وخرافات میں مبتلا ہو، تو ایسے شخص کے پیچھے نماز پڑھنے سے جماعت کی فضیلت حاصل ہوجاتی ہے، اگر مجبوراً کبھی پڑھنا پڑجائے تو پڑھ لے ورنہ کوشش کرے کہ دیوبندی امام کے پیچھے پڑھے۔

    واللہ تعالیٰ اعلم

    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند